16: باب مَا جَاءَ فِي الاِغْتِسَالِ عِنْدَ الإِحْرَامِ
باب: احرام کے وقت غسل کرنے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 830
حدثنا عبد الله بن ابي زياد، حدثنا عبد الله بن يعقوب المدني، عن ابن ابي الزناد، عن ابيه، عن خارجة بن زيد بن ثابت، عن ابيه، انه راى النبي صلى الله عليه وسلم " تجرد لإهلاله واغتسل ". قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، وقد استحب قوم من اهل العلم الاغتسال عند الإحرام، وبه يقول الشافعي.
زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے احرام باندھنے کے لیے اپنے کپڑے اتارے اور غسل کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- اہل علم کی ایک جماعت نے احرام باندھنے کے وقت غسل کرنے کو مستحب قرار دیا ہے۔ یہی شافعی بھی کہتے ہیں۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف وانظر: سنن الدارمی/المناسک 6 (1835) (تحفة الأشراف: 3710) (صحیح) (سند میں عبداللہ بن یعقوب مجہول الحال ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)
وضاحت: ۱؎: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ احرام کے لیے غسل کرنا مستحب ہے، اکثر لوگوں کی یہی رائے ہے، اور بعض نے اسے واجب کہا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح التعليقات الجياد، المشكاة (2547 / التحقيق الثانى، الحج الكبير)