احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

6: باب مِنْهُ
باب: قیامت کے دن حساب اور پیشی سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2427
حدثنا سويد بن نصر، اخبرنا ابن المبارك، اخبرنا إسماعيل بن مسلم، عن الحسن , وقتادة , عن انس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " يجاء بابن آدم يوم القيامة كانه بذج، فيوقف بين يدي الله، فيقول الله له: اعطيتك وخولتك وانعمت عليك، فماذا صنعت ؟ فيقول: يا رب جمعته وثمرته فتركته اكثر ما كان فارجعني آتك به، فيقول له: ارني ما قدمت، فيقول: يا رب جمعته وثمرته فتركته اكثر ما كان فارجعني آتك به كله، فإذا عبد لم يقدم خيرا فيمضى به إلى النار " , قال ابو عيسى: وقد روى هذا الحديث غير واحد عن الحسن قوله ولم يسندوه، وإسماعيل بن مسلم يضعف في الحديث من قبل حفظه، وفي الباب عن ابي هريرة، وابي سعيد الخدري.
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابن آدم کو قیامت کے روز بھیڑ کے بچے کی شکل میں اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور پیش کیا جائے گا، اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: میں نے تجھے مال و اسباب سے نواز دے، اور تجھ پر انعام کیا اس میں تو نے کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا اے میرے رب! میں نے بہت سارا مال جمع کیا اور اسے بڑھایا اور دنیا میں اسے پہلے سے زیادہ ہی چھوڑ کر آیا، سو مجھے دنیا میں دوبارہ بھیج! تاکہ میں ان سب کو لے آؤں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا، جو کچھ تو نے عمل خیر کیا ہے اسے دکھا، وہ کہے گا: اے میرے رب! میں نے بہت سارا مال جمع کیا، اسے بڑھایا اور دنیا میں پہلے سے زیادہ ہی چھوڑ کر آیا، مجھے دوبارہ بھیج تاکہ میں اسے لے آؤں، یہ اس بندے کا حال ہو گا جس نے خیر اور بھلائی کی راہ میں کوئی مال خرچ نہیں کیا ہو گا، چنانچہ اسے اللہ کے حکم کے مطابق جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اس حدیث کی روایت کئی لوگوں نے حسن بصری سے کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ان کا قول ہے، اسے مرفوع نہیں کیا،
۲- اسماعیل بن مسلم ضعیف ہیں، ان کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا گیا ہے،
۳- اس باب میں ابوہریرہ اور ابو سعید خدری رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 531، و1141) (ضعیف) (سند میں اسماعیل بن مسلم بصری ضعیف راوی ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (3 / 11) // ضعيف الجامع الصغير (6413) //

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2427) إسناده ضعيف ¤ إسماعيل بن مسلم : ضعيف الحديث (تقدم:233) وللحديث شاهد ضعيف

Share this: