احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

64: باب مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ الإِخْوَانِ
باب: دوست و احباب کی زیارت اور ان سے ملاقات کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2008
حدثنا محمد بن بشار، والحسين بن ابي كبشة البصري، قالا: حدثنا يوسف بن يعقوب السدوسي، حدثنا ابو سنان القسملي هو الشامي، عن عثمان بن ابي سودة، عن ابي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من عاد مريضا، او زار اخا له في الله، ناداه مناد ان طبت وطاب ممشاك وتبوات من الجنة منزلا "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، وابو سنان اسمه عيسى بن سنان، وقد روى حماد بن سلمة، عن ثابت، عن ابي رافع، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم شيئا من هذا.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مریض کی عیادت کی یا کسی دینی بھائی سے ملاقات کی تو اس کو ایک آواز دینے والا آواز دیتا ہے: تمہاری دنیاوی و اخروی زندگی مبارک ہو، تمہارا چلنا مبارک ہو، تم نے جنت میں ایک گھر حاصل کر لیا ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے،
۲- حماد بن سلمہ نے «عن ثابت عن أبي رافع عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے اس حدیث کا کچھ حصہ روایت کیا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 2 (1443) (تحفة الأشراف: 14133) (حسن)

وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی شخص حصول ثواب کی خاطر اپنے کسی دینی بھائی کی جو مریض ہو عیادت کرے یا کسی بھی دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایسا شخص اس ثواب کا مستحق ہو گا جو اس حدیث میں مذکور ہے۔

قال الشيخ الألباني: حسن، المشكاة (5015)

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
(2008) إسناده ضعيف / جه 1443 ¤ أبو سنان ھو عيسي بن سنان : ضعيف (تقدم:1021) ولإ بن حبان وھم عجيب في تسمية أبى سنان !

Share this: