احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

20: باب مَا جَاءَ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْخَيْلِ
باب: اچھی نسل کے گھوڑوں کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1695
حدثنا عبد الله بن الصباح الهاشمي البصري، حدثنا يزيد بن هارون، اخبرنا شيبان يعني ابن عبد الرحمن، حدثنا عيسى بن علي بن عبد الله بن عباس، عن ابيه، عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " يمن الخيل في الشقر "، قال ابو عيسى: هذا حديث حسن غريب، لا نعرفه إلا من هذا الوجه من حديث شيبان.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سرخ رنگ کے گھوڑوں میں برکت ہے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے اس سند سے صرف شیبان کی روایت سے جانتے ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الجہاد 44 (2545)، (تحفة الأشراف: 6290)، و مسند احمد (1/272) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (3879) ، التعليق الرغيب (2 / 162) ، صحيح أبي داود (2293)

Share this: