احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: باب مَا جَاءَ فِي قِتَالِ التُّرْكِ
باب: ترکوں سے لڑائی کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 2215
حدثنا سعيد بن عبد الرحمن المخزومي، وعبد الجبار بن العلاء، قالا: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال: " لا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما نعالهم الشعر، ولا تقوم الساعة حتى تقاتلوا قوما كان وجوههم المجان المطرقة "، قال ابو عيسى: وفي الباب عن ابي بكر الصديق، وبريدة، وابي سعيد، وعمرو بن تغلب، ومعاوية، وهذا حديث حسن صحيح.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو جس کے جوتے بال کے ہوں گے، اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ تم ایسی قوم سے لڑو جس کے چہرے تہہ بہ تہہ جمی ہوئی ڈھالوں کے مانند ہوں گے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،
۲- اس باب میں ابوبکر صدیق، بریدہ، ابوسعید، عمرو بن تغلب اور معاویہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجھاد 95 (2928)، و 96 (2929)، والمناقب 25 (3587، 3590)، صحیح مسلم/الفتن 18 (2912)، سنن ابی داود/ الملاحم 9 (4303، 4304)، سنن النسائی/الجھاد 42 (3197)، سنن ابن ماجہ/الفتن 36 (4096) (تحفة الأشراف: 13125)، و مسند احمد (2/239، 300، 319، 338، 475، 493، 530) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: