احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

49: باب مَا جَاءَ فِي تَعَلُّمِ النَّسَبِ
باب: نسب جاننے کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1979
حدثنا احمد بن محمد، اخبرنا عبد الله بن المبارك، عن عبد الملك بن عيسى الثقفي، عن يزيد مولى المنبعث، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " تعلموا من انسابكم ما تصلون به ارحامكم، فإن صلة الرحم محبة في الاهل، مثراة في المال، منساة في الاثر "، قال ابو عيسى: هذا حديث غريب من هذا الوجه، ومعنى قوله: منساة في الاثر يعني: زيادة في العمر.
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس قدر اپنا نسب جانو جس سے تم اپنے رشتے جوڑ سکو، اس لیے کہ رشتہ جوڑنے سے رشتہ داروں کی محبت بڑھتی ہے، مال و دولت میں اضافہ ہوتا ہے، اور آدمی کی عمر بڑھا دی جاتی ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث اس سند سے غریب ہے،
۲- «منسأة في الأثر» کا مطلب ہے «الزيادة في العمر» یعنی عمر کے لمبی ہونے کا سبب ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/ الصلاة 36 (1535) (تحفة الأشراف: 14853) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: عمر بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ نیک عمل کی توفیق ملتی ہے، اور مرنے کے بعد لوگوں میں اس کا ذکر جمیل باقی رہتا ہے، اور اس کی نسل سے صالح اولاد پیدا ہوتی ہیں۔ اگر حقیقی طور پر عمر ان نیک اعمال سے ہوتی ہے تو یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت سے کوئی بعید بات نہیں ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، الصحيحة (276)

Share this: