احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

215: باب مِنْهُ
باب: سابقہ باب سے متعلق ایک اور باب۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 443
حدثنا هناد، حدثنا ابو الاحوص، عن الاعمش، عن إبراهيم، عن الاسود بن يزيد، عن عائشة، قالت: كان النبي صلى الله عليه وسلم " يصلي من الليل تسع ركعات " قال: وفي الباب عن ابي هريرة , وزيد بن خالد , والفضل بن عباس، قال ابو عيسى: حديث عائشة حديث حسن غريب من هذا الوجه،
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو رکعتیں پڑھتے تھے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،
۲- اس باب میں ابوہریرہ، زید بن خالد اور فضل بن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة 181 (1360)، (تحفة الأشراف: 15951)، مسند احمد (6/30، 100) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: ایسا کبھی کبھی کرتے تھے، یہ سب نشاط اور چستی پر منحصر تھا، اس بابت یہ نہیں کہہ سکتے کہ حدیثوں میں تعارض ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، صحيح أبي داود (1213)

Share this: