احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

112: باب مَا يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلاَةِ
باب: سلام پھیرنے کے بعد کیا پڑھے؟
سنن ترمذي حدیث نمبر: 298
حدثنا احمد بن منيع، حدثنا ابو معاوية، عن عاصم الاحول، عن عبد الله بن الحارث، عن عائشة، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سلم لا يقعد إلا مقدار ما يقول: " اللهم انت السلام ومنك السلام تباركت ذا الجلال والإكرام ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سلام پھیرتے تو «اللهم أنت السلام ومنك السلام تباركت ذا الجلال والإكرام» اے اللہ تو سلام ہے، تجھ سے سلامتی ہے، بزرگی اور عزت والے! تو بڑی برکت والا ہے کہنے کے بقدر ہی بیٹھتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 26 (592)، سنن ابی داود/ الصلاة 360 (1512)، سنن النسائی/السہو 82 (1339)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 32 (924)، (تحفة الأشراف: 16187)، مسند احمد (6/62، 184، 235)، سنن الدارمی/الصلاة 88 (1387) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (924)

Share this: