احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

130: باب مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ فِي مَسْجِدِ قُبَاءٍ
باب: مسجد قباء میں نماز کی فضیلت کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 324
حدثنا محمد بن العلاء ابو كريب، وسفيان بن وكيع، قالا: حدثنا ابو اسامة، عن عبد الحميد بن جعفر، قال: حدثنا ابو الابرد مولى بني خطمة، انه سمع اسيد بن ظهير الانصاري، وكان من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم يحدث، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " الصلاة في مسجد قباء كعمرة ". قال: وفي الباب عن سهل بن حنيف، قال ابو عيسى: حديث اسيد حديث حسن غريب، ولا نعرف لاسيد بن ظهير شيئا يصح غير هذا الحديث، ولا نعرفه إلا من حديث ابي اسامة، عن عبد الحميد بن جعفر، وابو الابرد اسمه: زياد مديني.
اسید بن ظہیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسجد قباء میں نماز پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے برابر ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- اسید کی حدیث حسن، غریب ہے،
۲- اس باب میں سہل بن حنیف رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے،
۳- ہم اسید بن ظہیر کی کوئی ایسی چیز نہیں جانتے جو صحیح ہو سوائے اس حدیث کے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الإقامة197 (1411) (تحفة الأشراف: 155) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی مسجد قباء میں ایک نماز پڑھنے کا ثواب ایک عمرہ کے ثواب کے برابر ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1411)

Share this: