احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: باب مَا جَاءَ فِي حُبِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ
باب: میٹھی چیز اور شہد سے نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کی رغبت اور پسند کا بیان۔
سنن ترمذي حدیث نمبر: 1831
حدثنا سلمة بن شبيب، ومحمود بن غيلان، واحمد بن إبراهيم الدورقي، قالوا: حدثنا ابو اسامة، عن هشام بن عروة، عن ابيه، عن عائشة قالت: " كان النبي صلى الله عليه وسلم يحب الحلواء والعسل "، هذا حديث حسن صحيح غريب وقد رواه علي بن مسهر، عن هشام بن عروة، وفي الحديث كلام اكثر من هذا.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میٹھی چیز اور شہد کو پسند کرتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،
۲- اسے علی بن مسہر نے بھی ہشام بن عروہ کے واسطہ سے روایت کی ہے،
۳- حدیث میں اس سے زیادہ باتیں ہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأطعمة 32 (5431)، والأشربة 10 (5599)، و 15 (5614)، والطب 4 (5682)، والحیل 12 (6972)، صحیح مسلم/الطلاق 3 (1474)، سنن ابی داود/ الأشربة 11 (3715)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 36 (3323)، (تحفة الأشراف: 16796)، و مسند احمد (6/59) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3323)

Share this: