احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ، إِلَى السَّمَاءِ عِنْدَ الدُّعَاءِ فِي الصَّلاَةِ
باب: نماز میں دعا کے وقت آسمان کی طرف نگاہ اٹھانے سے ممانعت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1277
اخبرنا احمد بن عمرو بن السرح، عن ابن وهب، قال: اخبرني الليث، عن جعفر بن ربيعة، عن الاعرج، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لينتهين اقوام عن رفع ابصارهم عند الدعاء في الصلاة إلى السماء , او لتخطفن ابصارهم".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں دعا کے وقت لوگ اپنی نگاہوں کو آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الصلاة 26 (429)، مسند احمد 2/333، 367، (تحفة الأشراف: 13631) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یہ ممانعت حالت نماز میں ہے، نماز سے باہر دعا کرنے والا آسمان کی طرف نظر اٹھا سکتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: