احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

38: بَابُ: إِحْنَاءِ السَّبَّابَةِ فِي الإِشَارَةِ
باب: اشارہ میں شہادت کی انگلی کو جھکانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1275
اخبرني احمد بن يحيى الصوفي، قال: حدثنا ابو نعيم، قال: حدثنا عصام بن قدامة الجدلي قال: حدثني مالك بن نمير الخزاعي من اهل البصرة , ان اباه حدثه , انه:"راى رسول الله صلى الله عليه وسلم قاعدا في الصلاة , واضعا ذراعه اليمنى على فخذه اليمنى , رافعا اصبعه السبابة قد احناها شيئا وهو يدعو".
نمیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا، اس حال میں کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے تھے، اور اپنی شہادت کی انگلی اٹھائے ہوئے تھے، اور آپ نے اسے کچھ جھکا رکھا تھا، اور آپ دعا کر رہے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1272 (منکر) (انگلی کو جھکانے کا ’’تذکرہ‘‘ منکر ہے، اس کے راوی ’’ مالک ‘‘ لین الحدیث ہیں، اور اس ٹکڑے میں ان کا کوئی متابع نہیں ہے، باقی کے صحیح شواہد موجود ہیں)۔

قال الشيخ الألباني: منكر بزيادة الإحناء

Share this: