احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

13: بَابُ: قَصِّ الشَّارِبِ
باب: مونچھ کترنا۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 13
اخبرنا علي بن حجر، قال: انبانا عبيدة بن حميد، عن يوسف بن صهيب، عن حبيب بن يسار، عن زيد بن ارقم، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من لم ياخذ شاربه فليس منا".
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنی مونچھ کے بال نہ لے وہ ہم میں سے نہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/ الأدب 16 (2761)، (تحفة الأشراف: 3660)، (مسند احمد 4/366، 368) یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے (5050) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ہماری روش پر چلنے والوں میں سے نہیں، یہ تعبیر تغلیظ و تشدید کے لیے ہے، اسلام سے خروج مراد نہیں اس لیے اس میں غفلت و سستی نہ کریں۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: