احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

11: بَابُ: نَتْفِ الإِبْطِ
باب: بغل کے بال اکھیڑنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 11
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد، قال: حدثنا سفيان، عن الزهري، عن سعيد بن المسيب، عن ابي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"خمس من الفطرة: الختان وحلق العانة ونتف الإبط وتقليم الاظفار واخذ الشارب".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں: ختنہ کرنا، زیر ناف کے بال مونڈنا، بغل کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا، اور مونچھ کے بال لینا (یعنی کاٹنا)۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأدب 63 (5889)، 64 (5891)، الإستئذان 51 (6297)، صحیح مسلم/الطہارة 16 (257)، سنن ابی داود/الترجل 16 (4198)، سنن ابن ماجہ/الطہارة 8 (292)، مسند احمد 2/239، (تحفة الأشراف: 13126) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: