احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: السَّبَقِ
باب: مسابقت (آگے بڑھنے کے مقابلے) کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3615
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، عن ابن ابي ذئب، عن نافع بن ابي نافع، عن ابي هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"لا سبق إلا في نصل او حافر او خف".
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صرف تین چیزوں میں (انعام و اکرام کی) شرط لگانا جائز ہے: تیر اندازی میں، اونٹ بھگانے میں اور گھوڑے دوڑانے میں۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجہاد 67 (2574)، سنن الترمذی/الجہاد22 (1700)، (تحفة الأشراف: 14638)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجہاد 44 (2878)، مسند احمد (2/256، 358، 425، 474) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: