احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

18: بَابُ: مَنْ حَلَفَ فَاسْتَثْنَى
باب: قسم کھانے کے بعد استثنا کرنے یعنی ان شاءاللہ (اگر اللہ نے چاہا) کہنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3818
اخبرنا عمرو بن يزيد، قال: حدثنا بهز بن اسد , قال: حدثنا شعبة , قال: اخبرني عبد العزيز بن رفيع , قال: سمعت تميم بن طرفة يحدث , عن عدي بن حاتم , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من حلف على يمين , فراى خيرا منها فليات الذي هو خير , وليترك يمينه".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی بات کی قسم کھائے، پھر اس سے بہتر بات پائے تو وہی کرے جو بہتر ہے اور اپنی قسم کو چھوڑ دے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 3818 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: