احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: الْيَمِينِ فِيمَا لاَ يَمْلِكُ
باب: جس چیز کا آدمی مالک نہ ہو اس کے بارے میں قسم کھانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3817
اخبرنا هناد بن السري , عن ابي بكر بن عياش , عن عبد العزيز بن رفيع , عن تميم بن طرفة , عن عدي بن حاتم , قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من حلف على يمين فراى غيرها خيرا منها , فليدع يمينه وليات الذي هو خير وليكفرها".
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی بات کی قسم کھائے پھر اس کے علاوہ کو اس سے بہتر بات پائے تو اپنی قسم کو ترک کر دے اور وہی کرے جو بہتر ہو، اور قسم کا کفارہ ادا کرے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الأیمان 3 (1651)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 7 (2108)، (تحفة الأشراف: 9851)، مسند احمد (4/256، 257، 258، 259) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: