احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الْبَيْعَةِ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ
باب: پانچوں نمازوں پر بیعت کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 461
اخبرنا عمرو بن منصور، قال: حدثنا ابو مسهر، قال: حدثنا سعيد بن عبد العزيز، عن ربيعة بن يزيد، عن ابي إدريس الخولاني، عن ابي مسلم الخولاني، قال: اخبرني الحبيب الامين عوف بن مالك الاشجعي، قال: كنا عند رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: الا تبايعون رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ فرددها ثلاث مرات، فقدمنا ايدينا فبايعناه، فقلنا: يا رسول الله، قد بايعناك، فعلام ؟ قال:"على ان تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا والصلوات الخمس، واسر كلمة خفية ان لا تسالوا الناس شيئا".
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت نہیں کرو گے؟ آپ نے اس بات کو تین مرتبہ دہرایا، تو ہم سب نے اپنا ہاتھ بڑھایا، اور آپ سے بیعت کی، پھر ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نے آپ سے بیعت تو کر لی، لیکن یہ بیعت کس چیز پر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بیعت اس بات پر ہے کہ تم اللہ کی عبادت کرو گے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرو گے، پانچوں نمازیں ادا کرو گے، اور آپ نے ایک اور بات آہستہ سے کہی کہ لوگوں سے کچھ مانگو گے نہیں۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الزکاة 35 (1043) مطولاً، سنن ابی داود/الزکاة 27 (1642) مطولاً، سنن ابن ماجہ/الجہاد 41 (2867) مطولاً، (تحفة الأشراف: 10919) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: