احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

119: بَابُ: اتِّخَاذِ الْخَادِمِ وَالْمَرْكَبِ
باب: نوکر اور سواری رکھنے کے حکم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5374
اخبرنا محمد بن قدامة، عن جرير، عن منصور، عن ابي وائل، عن سمرة بن سهم رجل من قومه، قال: نزلت على ابي هاشم بن عتبة وهو طعين، فاتاه معاوية يعوده , فبكى ابو هاشم، فقال معاوية: ما يبكيك اوجع يشئزك , ام على الدنيا فقد ذهب صفوها ؟ , قال: كل لا , ولكن رسول الله صلى الله عليه وسلم عهد إلي عهدا، وددت اني كنت تبعته، قال:"إنه لعلك تدرك اموالا تقسم بين اقوام وإنما يكفيك من ذلك خادم ومركب في سبيل الله"، فادركت فجمعت.
ابووائل سے روایت ہے کہ سمرہ بن سہم جو ابووائل کے قبیلے کے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے یہاں ٹھہرا، وہ طاعون میں مبتلا تھے، چنانچہ ان کی عیادت کے لیے معاویہ رضی اللہ عنہ آئے، تو ابوہاشم رونے لگے، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں رو رہے ہو؟ کیا کسی تکلیف کی وجہ سے رو رہے ہو یا دنیا کے لیے؟ دنیا کی راحت تو اب گئی، انہوں نے کہا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، دراصل مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عہد یاد آ گیا جو آپ نے مجھ سے لیا تھا، میں چاہتا تھا کہ میں اس کی پیروی کروں، آپ نے فرمایا: تیرے سامنے ایسے اموال آئیں گے جو لوگوں کے درمیان تقسیم کیے جائیں گے، لیکن تمہارے لیے اس میں سے صرف ایک خادم اور اللہ کی راہ کے لیے ایک سواری کافی ہے، لیکن میں نے مال پایا پھر اسے جمع کیا۔

تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الزہد 19 (2327)، سنن ابن ماجہ/الزہد 1 (4103)، (تحفة الأشراف: 12178)، مسند احمد (3/443، 444، 5/290) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (ت 2327) ، (جه 4103)

Share this: