احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

43: بَابُ: صَلاَةِ الإِمَامِ بَعْدَ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے بعد امام کے نفلی نماز پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1428
اخبرنا قتيبة، عن مالك، عن نافع، عن ابن عمر،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان لا يصلي بعد الجمعة حتى ينصرف فيصلي ركعتين".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ گھر لوٹ آتے، پھر دو رکعتیں پڑھتے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 18 (882)، سنن ابی داود/الصلاة 244 (1127)، سنن الترمذی/الصلاة 259 (الجمعة 24) (522)، (تحفة الأشراف: 8343)، مسند احمد 2/449، 499، وانظر حدیث رقم: 874 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: