احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

22: بَابُ: قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
باب: شب قدر میں تہجد پڑھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5030
حدثنا ابو الاشعث، قال: حدثنا خالد يعني ابن الحارث، قال: حدثنا هشام، عن يحيى بن ابي كثير، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، قال: حدثني ابو هريرة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:"من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه، ومن قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے رمضان میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے نماز تہجد پڑھی تو اس کے گزرے ہوئے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔ اور جس نے ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا، اس کے بھی گزرے ہوئے تمام گناہ معاف کر دیے جائیں گے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2208 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: