احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

35: بَابُ: الْقَوْلِ مِثْلَ مَا يَتَشَهَّدُ الْمُؤَذِّنُ
باب: مؤذن کے تشہد کی طرح سننے والا بھی تشہد کہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 676
اخبرنا سويد بن نصر، انبانا عبد الله بن المبارك، عن مجمع بن يحيى الانصاري، قال: كنت جالسا عند ابي امامة بن سهل بن حنيف، فاذن المؤذن، فقال:"الله اكبر الله اكبر، فكبر اثنتين، فقال: اشهد ان لا إله إلا الله، فتشهد اثنتين، فقال: اشهد ان محمدا رسول الله، فتشهد اثنتين". ثم قال: حدثني هكذا معاوية بن ابي سفيان، عن قول رسول الله صلى الله عليه وسلم.
مجمع بن یحییٰ انصاری کہتے ہیں کہ میں ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ مؤذن اذان دینے لگا، اور اس نے کہا: «اللہ أكبر اللہ أكبر»، تو انہوں نے بھی دو مرتبہ «اللہ أكبر اللہ أكبر» کہا، پھر اس نے «أشهد أن لا إله إلا اللہ» کہا، تو انہوں نے بھی دو مرتبہ «أشهد أن لا إله إلا اللہ» کہا، پھر اس نے «أشهد أن محمدا رسول اللہ» کہا، تو انہوں نے بھی دو مرتبہ «أشهد أن محمدا رسول اللہ» کہا، پھر انہوں نے کہا: معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہم نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی طرح کہتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجمعة 23 (914)، (تحفة الأشراف: 11400)، وفي عمل الیوم واللیلة رقم: (350، 351)، مسند احمد 4/93، 95، 98 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: