احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

29: بَابُ: صِفَةِ الْجُلُوسِ فِي الرَّكْعَةِ الَّتِي يَقْضِي فِيهَا الصَّلاَةَ
باب: آخری رکعت میں بیٹھنے کی کیفیت (تورک) کا بیان؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1263
اخبرنا يعقوب بن إبراهيم الدورقي , ومحمد بن بشار بن دار واللفظ له , قالا: حدثنا يحيى بن سعيد , قال: حدثنا عبد الحميد بن جعفر , قال: حدثني محمد بن عمرو بن عطاء، عن ابي حميد الساعدي، قال:"كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كان في الركعتين اللتين تنقضي فيهما الصلاة , اخر رجله اليسرى وقعد على شقه متوركا، ثم سلم".
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ان دو رکعتوں میں ہوتے تھے جن میں نماز ختم ہوتی ہے، تو آپ (قعدہ میں) اپنا بایاں پاؤں (داہنی طرف) نکال دیتے، اور اپنی ایک سرین پر ٹیک لگا کر بیٹھتے پھر سلام پھیرتے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 1040 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس بیٹھک کو تورک کہتے ہیں، اس سے پتہ چلا کہ قعدہ اخیرہ میں اس طرح بیٹھنا سنت ہے، بعض لوگ اسے کبرسنی پر محمول کرتے ہیں لیکن اس پر محمول کرنے کے لیے ان کے پاس کوئی صحیح دلیل نہیں، نیز بعض لوگوں کا یہ کہنا بھی درست نہیں کہ فجر کے قعدہ اخیرہ میں تورک ثابت نہیں، اس حدیث کے الفاظ سے صراحت کے ساتھ یہ ثابت ہو رہا ہے کہ قعدہ اخیرہ میں تورک کرتے تھے، اب خواہ یہ قعدہ اخیرہ فجر و مغرب کا ہو یا چار رکعتوں والی نمازوں کا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: