احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

27: بَابُ: مَا يَفْعَلُ مَنْ نَسِيَ شَيْئًا مِنْ صَلاَتِهِ
باب: جو شخص اپنی نماز میں سے کوئی چیز بھول جائے وہ کیا کرے؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 1261
اخبرنا الربيع بن سليمان، قال: حدثنا شعيب بن الليث، قال: حدثنا الليث، عن محمد بن عجلان، عن محمد بن يوسف مولى عثمان، عن ابيه يوسف، ان معاوية صلى امامهم فقام في الصلاة وعليه جلوس , فسبح الناس فتم على قيامه، ثم سجد سجدتين وهو جالس بعد ان اتم الصلاة، ثم قعد على المنبر , فقال: إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم , يقول:"من نسي شيئا من صلاته فليسجد مثل هاتين السجدتين".
یوسف سے روایت ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے آگے نماز پڑھی (یعنی ان کی امامت کی) تو وہ نماز میں کھڑے ہو گئے، حالانکہ انہیں بیٹھنا چاہیئے تھا، تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، پر وہ کھڑے ہی رہے، اور نماز پوری کر لی، پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے، پھر منبر پر بیٹھے، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جو اپنی نماز میں سے کوئی چیز بھول جائے تو وہ ان دونوں سجدوں کی طرح سجدے کر لے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، مسند احمد 4/100، (تحفة الأشراف: 11452) (ضعیف) (اس کے راوی ’’یوسف‘‘ اور ان کے بیٹے ’’ محمد ‘‘ دونوں لین الحدیث ہیں)

وضاحت: ۱؎: ایک تو یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، دوسرے اس میں مذکور بھول بالکل عام نہیں ہے، بلکہ رکن کے سوا کسی اور چیز کی بھول مراد ہے، معاویہ رضی اللہ عنہ قعدہ اولیٰ بھولے تھے جو رکن نہیں ہے، اس طرح کی بھول کا کفارہ سجدہ سہو ہو سکتا ہے، جیسا کہ اگلی حدیث میں آ رہا ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: