احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

123: بَابُ: الدُّعَاءِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْبَيْتِ
باب: بیت اللہ (کعبہ) کو دیکھ کر دعا کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2899
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا ابو عاصم، قال: حدثنا ابن جريج، قال: حدثني عبيد الله بن ابي يزيد، ان عبد الرحمن بن طارق بن علقمة اخبره، عن امه ,"ان النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا جاء مكانا في دار يعلى استقبل القبلة ودعا".
عبدالرحمٰن بن طارق کی والدہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دار یعلیٰ کے مکان میں آ جاتے ۱؎ تو قبلہ کی طرف منہ کرتے، اور دعا کرتے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج86 (2007)، (تحفة الأشراف: 18374)، مسند احمد (6/436، 437) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ عبدالرحمن بن طارق‘‘ لین الحدیث ہیں)

وضاحت: ۱؎: مکہ کے قریب جہاں سے بیت اللہ نظر آتا ہے۔

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 2007)

Share this: