احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

122: بَابُ: تَرْكِ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ رُؤْيَةِ الْبَيْتِ
باب: بیت اللہ کو دیکھ کر ہاتھ نہ اٹھانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2898
اخبرنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد، قال: حدثنا شعبة، قال: سمعت ابا قزعة الباهلي يحدث، عن المهاجر المكي، قال: سئل جابر بن عبد الله، عن الرجل يرى البيت ايرفع يديه ؟ قال: ما كنت اظن احدا يفعل هذا إلا اليهود،"حججنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فلم نكن نفعله".
مہاجر مکی کہتے ہیں کہ جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جو بیت اللہ کو دیکھے، تو کیا وہ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے؟ انہوں نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ یہود کے سوا کوئی ایسا کرتا ہے۔ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، تو ہم ایسا نہیں کرتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الحج 46 (1870)، سنن الترمذی/الحج 32 (855)، (تحفة الأشراف: 3116)، (لکن عندہ بالإثبات أی بلفظ’’فکنانفعلہ‘‘ وأثبت صاحب تحفة الأحوذی ’’أفکنا نفعلہ؟۔۔ ‘‘) (ضعیف) (اس کے راوی’’ مہاجر بن عکرمہ مکی‘‘ لین الحدیث ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

Share this: