احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

5: بَابُ: الأَمْرِ بِالدُّنُوِّ مِنَ السُّتْرَةِ
باب: سترہ سے قریب رہنے کا حکم۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 749
اخبرنا علي بن حجر وإسحاق بن منصور، قالا: حدثنا سفيان، عن صفوان بن سليم، عن نافع بن جبير، عن سهل بن ابي حثمة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"إذا صلى احدكم إلى سترة، فليدن منها لا يقطع الشيطان عليه صلاته".
سہل بن ابو حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سترہ کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھے، تو اس سے قریب رہے کہ شیطان اس کی نماز باطل نہ کر سکے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 107 (695)، (تحفة الأشراف: 4648)، مسند احمد 4/2 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: