احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

86: بَابُ: الْمُكَاتَبِ يُبَاعُ قَبْلَ أَنْ يَقْضِيَ مِنْ كِتَابَتِهِ شَيْئًا
باب: مکاتب نے اگر بدل کتابت میں سے کچھ نہ ادا کیا ہو تو اسے بیچا جا سکتا ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4660
اخبرنا يونس بن عبد الاعلى , قال: انبانا ابن وهب , قال: اخبرني رجال من اهل العلم منهم يونس , والليث , ان ابن شهاب اخبرهم , عن عروة , عن عائشة , انها قالت: جاءت بريرة إلي، فقالت: يا عائشة , إني كاتبت اهلي على تسع اواق في كل عام اوقية , فاعينيني ولم تكن قضت من كتابتها شيئا , فقالت لها عائشة , ونفست فيها: ارجعي إلى اهلك فإن احبوا ان اعطيهم ذلك جميعا ويكون ولاؤك لي فعلت , فذهبت بريرة إلى اهلها فعرضت ذلك عليهم فابوا , وقالوا: إن شاءت ان تحتسب عليك فلتفعل , ويكون ذلك لنا , فذكرت ذلك عائشة لرسول الله صلى الله عليه وسلم , فقال:"لا يمنعك ذلك منها ابتاعي , واعتقي , فإن الولاء لمن اعتق", ففعلت , وقام رسول الله صلى الله عليه وسلم في الناس , فحمد الله تعالى , ثم قال:"اما بعد , فما بال الناس يشترطون شروطا ليست في كتاب الله من , اشترط شرطا ليس في كتاب الله فهو باطل , وإن كان مائة شرط , قضاء الله احق وشرط الله اوثق , وإنما الولاء لمن اعتق".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میرے پاس بریرہ رضی اللہ عنہا نے آ کر کہا: عائشہ! میں نے نو اوقیہ کے بدلے اپنے گھر والوں (مالکوں) سے مکاتبت کر لی ہے کہ ہر سال ایک اوقیہ دوں گی تو آپ میری مدد کریں۔ (اس وقت) انہوں نے اپنی کتابت میں سے کچھ بھی ادا نہ کیا تھا۔ ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا اور ان میں دلچسپی لے رہی تھیں: جاؤ اپنے لوگوں (مالکوں) کے پاس اگر وہ پسند کریں کہ میں انہیں یہ رقم ادا کر دوں اور تمہارا ولاء (حق وراثت) میرے لیے ہو گا تو میں ایسا کروں، بریرہ رضی اللہ عنہا اپنے لوگوں (مالکوں) کے پاس گئیں اور ان کے سامنے یہ بات پیش کی، تو انہوں نے انکار کیا اور کہا: اگر وہ تمہارے ساتھ بھلائی کرنا چاہتی ہیں تو کریں لیکن وہ ولاء (ترکہ) ہمارا ہو گا، اس کا ذکر عائشہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا: یہ چیز تمہیں ان سے مانع نہ رکھے، خریدو اور آزاد کر دو، ولاء (ترکہ) تو اسی کا ہے جس نے آزاد کیا، چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں کھڑے ہوئے اور حمد و ثنا کے بعد فرمایا: امابعد، لوگوں کا کیا حال ہے، وہ ایسی شرطیں لگاتے ہیں جو اللہ کی کتاب (قرآن) میں نہیں ہوتیں، جو ایسی شرط لگائے گا جو اللہ کی کتاب (قرآن) میں نہیں ہے تو وہ باطل ہے گرچہ وہ سو شرطیں ہوں، اللہ تعالیٰ کا فیصلہ زیادہ قابل قبول اور اللہ تعالیٰ کی شرط زیادہ لائق بھروسہ ہے، ولاء (حق وراثت) اسی کا ہے جس نے آزاد کیا۔

تخریج دارالدعوہ: انظر ما قبلہ (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: