احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

37: بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي نِكَاحِ الْمُحْرِمِ
باب: حالت احرام میں نکاح کی رخصت و اجازت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 3273
اخبرنا عمرو بن علي، عن محمد بن سواء، قال: حدثنا سعيد، عن قتادة , ويعلى بن حكيم , عن عكرمة، عن ابن عباس، قال:"تزوج رسول الله صلى الله عليه وسلم ميمونة بنت الحارث وهو محرم", وفي حديث يعلى بسرف.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے اس وقت شادی کی جب کہ آپ احرام باندھے ہوئے تھے ۱؎، اور یعلیٰ (راوی) کی حدیث میں «سرف» کا بھی ذکر ہے ۲؎۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 6200)، مسند احمد (1/336) (شاذ)

وضاحت: ۱؎: حالت احرام میں نکاح حرام ہے، محرم نہ تو اپنا نکاح کر سکتا ہے، نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرا سکتا ہے، اس حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو یہ خبر دی جا رہی ہے کہ آپ نے میمونہ رضی الله عنہا سے حالت احرام میں شادی کی ہے درحقیقت اس سلسلہ میں راوی ابن عباس رضی الله عنہما کو وہم ہو گیا ہے۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا میمونہ رضی الله عنہا سے بحالت حلال نکاح کرنے کی روایت متعدد طرق سے مختلف راویوں سے مروی ہے، جب کہ حالت احرام والی روایت تنہا ابن عباس رضی الله عنہما سے مروی ہے، اور کسی تنہا آدمی کا وہم میں مبتلا ہو جانا پوری ایک جماعت کے بالمقابل زیادہ آسان ہے۔ (واللہ اعلم) ۲؎: «سرف» ایک جگہ کا نام ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میمونہ رضی الله عنہا سے شادی کی تھی۔

قال الشيخ الألباني: شاذ

Share this: