احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: تَقْدِيمِ ذَوِي السِّنِّ
باب: امامت کے لیے عمردراز شخص کو آگے بڑھانے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 782
اخبرنا حاجب بن سليمان المنبجي، عن وكيع، عن سفيان، عن خالد الحذاء، عن ابي قلابة، عن مالك بن الحويرث قال: اتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم انا وابن عم لي وقال مرة انا وصاحب لي فقال:"إذا سافرتما فاذنا واقيما وليؤمكما اكبركما".
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے ایک چچازاد بھائی (اور کبھی انہوں) نے کہا: میں اور میرے ایک ساتھی، دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دونوں سفر کرو تو تم دونوں اذان اور اقامت کہو، اور تم میں سے جو بڑا ہو وہ امامت کرے ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 635 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی ایک اذان کہے دوسرا اس کا جواب دے، یا دونوں میں سے کوئی اذان دے اور دوسرا امامت کرائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: