احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

7: بَابُ: تَعْفِيرِ الإِنَاءِ بِالتُّرَابِ مِنْ وُلُوغِ الْكَلْبِ فِيهِ
باب: کتا کے منہ ڈالنے سے برتن کو مٹی سے مانجھنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 337
اخبرنا محمد بن عبد الاعلى، قال: حدثنا خالد يعني ابن الحارث، عن شعبة، عن ابي التياح، قال: سمعت مطرفا، عن عبد الله بن مغفل، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم"امر بقتل الكلاب، ورخص في كلب الصيد والغنم". وقال:"إذا ولغ الكلب في الإناء، فاغسلوه سبع مرات وعفروه الثامنة بالتراب".
عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا، اور شکاری کتوں کی نیز بکریوں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کی اجازت دی، اور فرمایا: جب کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھو لو، اور آٹھویں دفعہ مٹی سے مانجھو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 67 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: