احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

104: بَابُ: التَّغْلِيظِ فِي اتِّخَاذِ السُّرُجِ عَلَى الْقُبُورِ
باب: قبروں پر چراغاں کرنے پر وارد وعید کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2045
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا عبد الوارث بن سعيد، عن محمد بن جحادة، عن ابي صالح، عن ابن عباس، قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم زائرات القبور، والمتخذين عليها المساجد والسرج".
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں پر، اور انہیں سجدہ گاہ بنانے اور ان پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الجنائز 82 (3236)، سنن الترمذی/الصلاة 122 (320)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 49 (1575) مختصراً، (تحفة الأشراف: 5370)، مسند احمد 1/229، 287، 324، 737 (ضعیف) (اس کے راوی ’’ ابو صالح باذام مولی ام ھانی‘‘ ضعیف اور مدلس ہیں)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 3236) ، (ت 320)

Share this: