احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: بَابُ: السُّجُودِ فِي {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ}
باب: «اذا السماء انشقت» میں سجدہ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 962
اخبرنا قتيبة، عن مالك، عن عبد الله بن يزيد، عن ابي سلمة بن عبد الرحمن، ان ابا هريرة قرا بهم:"إذا السماء انشقت سورة الانشقاق آية 1 رسول الله صلى الله عليه وسلم سجد فيها".
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے «إذا السماء انشقت» پڑھ کر سنایا تو انہوں نے اس میں سجدہ کیا، جب وہ سجدہ سے فارغ ہوئے تو انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سجدہ کیا تھا۔

تخریج دارالدعوہ: وقد اخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 20 (578)، (تحفة الأشراف: 14969)، موطا امام مالک/القرآن 5 (12)، مسند احمد 2/281، 413، 449، 451، 454، 466، 487، 529، سنن الدارمی/الصلاة 162 (1509) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: