احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

25: بَابُ: تَحْرِيمِ كُلِّ شَرَابٍ أَسْكَرَ كَثِيرُهُ
باب: جس مشروب کو زیادہ پینے سے نشہ آ جائے اس کی حرمت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5610
اخبرنا عبيد الله بن سعيد، قال: حدثنا يحيى يعني ابن سعيد، عن عبيد الله، قال: حدثنا عمرو بن شعيب، عن ابيه، عن جده، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال:"ما اسكر كثيره , فقليله حرام".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز کے زیادہ پینے سے نشہ آ جائے تو اسے تھوڑا سا پینا بھی حرام ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الٔجشربة 10 (3394)، (تحفة الأشراف: 8760)، مسند احمد (2/167، 179) (حسن صحیح)

قال الشيخ الألباني: حسن صحيح

Share this: