احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

17: بَابُ: الاِخْتِلاَفِ عَلَى عَائِشَةَ فِي إِحْيَاءِ اللَّيْلِ
باب: شب بیداری کے سلسلے میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت میں راویوں کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1640
اخبرنا محمد بن عبد الله بن يزيد، قال: حدثنا سفيان، عن ابي يعفور، عن مسلم، عن مسروق، قال: قالت عائشة رضي الله عنها"كان إذا دخلت العشر احيا رسول الله صلى الله عليه وسلم الليل وايقظ اهله وشد المئزر".
مسروق کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب (رمضان کا آخری) عشرہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شب بیداری فرماتے، اور اپنے اہل و عیال کو بیدار کرتے، اور (عبادت کے لیے) کمر بستہ ہو جاتے تھے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/لیلة القدر 5 (2024)، صحیح مسلم/الاعتکاف 3 (1174)، سنن ابی داود/الصلاة 318 (1376)، سنن ابن ماجہ/الصوم 57 (1769)، (تحفة الأشراف: 17637)، مسند احمد 6/40، 41 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: