احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

24: بَابُ: ذَكَاةِ الَّتِي قَدْ نَيَّبَ فِيهَا السَّبُعُ
باب: جس جانور میں درندہ دانت گاڑ دے ہو اسے ذبح کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4412
اخبرنا محمد بن بشار، عن محمد بن جعفر، قال: حدثنا شعبة، قال: سمعت حاضر بن المهاجر الباهلي، قال: سمعت سليمان بن يسار يحدث، عن زيد بن ثابت:"ان ذئبا نيب في شاة، فذبحوها بمروة، فرخص النبي صلى الله عليه وسلم في اكلها".
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بھیڑیئے نے ایک بکری میں دانت گاڑ دئیے، لوگوں نے اسے دھاردار پتھر سے ذبح کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھانے کی اجازت دی۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4405 (صحیح) (اس کے راوی ’’ حاضر بن مہاجر ‘‘ لین الحدیث ہیں، لیکن شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: