احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

26: بَابُ: ذِكْرِ الْمُنْفَلِتَةِ الَّتِي لاَ يُقْدَرُ عَلَى أَخْذِهَا
باب: بدک کر بھاگ جانے والے جانور جس کو پکڑنا ممکن نہ ہو کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 4414
اخبرنا إسماعيل بن مسعود، قال: حدثنا خالد، عن شعبة، عن سعيد بن مسروق، عن عباية بن رافع، عن رافع، قال: قلت: يا رسول الله، إنا لاقو العدو غدا، وليس معنا مدى ؟، قال:"ما انهر الدم، وذكر اسم الله عز وجل، فكل ما خلا السن، والظفر"، قال: فاصاب رسول الله صلى الله عليه وسلم نهبا فند بعير، فرماه رجل بسهم فحبسه، فقال:"إن لهذه النعم، او قال: الإبل اوابد كاوابد الوحش، فما غلبكم منها , فافعلوا به هكذا".
رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کل دشمن سے ملیں گے اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، آپ نے فرمایا: دانت اور ناخن کے علاوہ جس کسی آلہ سے (جانور کا) خون بہہ جائے اور اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو تو اسے کھاؤ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کچھ اونٹ اور غنیمت کا مال ملا، ان میں سے ایک اونٹ بدک کر بھاگ گیا، ایک شخص نے اسے تیر مارا، جس سے وہ رک گیا، آپ نے فرمایا: ان جانوروں میں، یا یوں فرمایا: ان اونٹوں میں، جنگل کے وحشی جانوروں کی طرح بعض بدکنے والے ہوتے ہیں تو جو تم کو ان میں سے کوئی (پکڑنے میں) تھکا دے، تو اس کے ساتھ اسی طرح کرو۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 4302 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: