احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

4: بَابُ: ذِكْرِ فَضْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
باب: جمعہ کے دن کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1374
اخبرنا سويد بن نصر، قال: انبانا عبد الله، عن يونس، عن الزهري، قال: حدثنا عبد الرحمن الاعرج، انه سمع ابا هريرة، يقول: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"خير يوم طلعت فيه الشمس يوم الجمعة , فيه خلق آدم عليه السلام , وفيه ادخل الجنة , وفيه اخرج منها".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین دن جس میں سورج نکلا جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کیے گئے، اسی دن انہیں جنت میں داخل کیا گیا، اور اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الجمعة 5 (854)، (تحفة الأشراف: 13959)، مسند احمد 2/401، 418، 512 (صحیح)

وضاحت: ۱؎: اس سے جمعہ کے دن کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے کیونکہ اس میں بڑے بڑے امور سر انجام پائے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: