احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

3: بَابُ: كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ
باب: عذر شرعی کے بغیر جمعہ چھوڑ دینے والے کے کفارہ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1373
اخبرنا احمد بن سليمان، قال: حدثنا يزيد بن هارون، قال: حدثنا همام، عن قتادة، عن قدامة بن وبرة، عن سمرة بن جندب، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"من ترك الجمعة من غير عذر فليتصدق بدينار , فإن لم يجد فبنصف دينار".
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بنا کسی عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اور اگر ایک دینار نہ ہو تو آدھا دینار ہی کرے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 211 (1053، 1054)، (تحفة الأشراف: 4631)، مسند احمد 5/8، 14 (ضعیف) (اس کے راوی ’’قدامہ‘‘ مجہول ہیں، نیز ’’ سمرہ رضی اللہ عنہ ‘‘ سے ان کا سماع نہیں ہے)

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
[ 1373 ] من ترك الجمعة من غير عذر¤ إسناده ضعيف / (د 1053) ، ياتى: 1373 ب ¤ [ 1373 ب] من ترك الجمعة متعمداً فعليه دينار ¤ إسناده ضعيف / (د 1053) ، جه 1128 ¤ قتاده عنعن (تقدم:1086)

Share this: