احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

107: بَابُ: دُخُولِ مَكَّةَ بِغَيْرِ إِحْرَامٍ
باب: مکہ میں بغیر احرام باندھے داخل ہونے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2870
اخبرنا قتيبة، قال: حدثنا مالك، عن ابن شهاب، عن انس، ان النبي صلى الله عليه وسلم دخل مكة وعليه المغفر، فقيل: ابن خطل متعلق باستار الكعبة، فقال:"اقتلوه".
انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (فتح مکہ کے موقع پر) خود پہنے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے، تو آپ سے کہا گیا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں سے لپٹا ہوا ہے، تو آپ نے فرمایا: اسے قتل کر دو ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید 18 (1846)، الجہاد 169 (3044)، المغازی 48 (4286)، اللباس 17 (5808)، صحیح مسلم/الحج 84 (1357)، سنن ابی داود/الجہاد 127 (2685)، سنن الترمذی/الجہاد 18 (1693)، والشمائل 16 (106)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 18 (1805)، (تحفة الأشراف: 1527)، موطا امام مالک/الحج 81 (247)، مسند احمد (3/109، 164، 180، 186، 224، 231، 232، 240)، سنن الدارمی/ المناسک 88 (1981)، والسیر 20 (2500) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: کیونکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت اذیت پہنچایا کرتا تھا۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: