احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

105: بَابُ: مِنْ أَيْنَ يَدْخُلُ مَكَّةَ
باب: مکہ میں کدھر سے داخل ہوا جائے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2868
اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا يحيى، قال: حدثنا عبيد الله، قال: حدثني نافع، عن ابن عمر،"ان رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل مكة من الثنية العليا التي بالبطحاء، وخرج من الثنية السفلى".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں ثنیہ علیا سے داخل ہوئے جو کہ بطحاء میں ہے، اور ثنیہ سفلی سے واپس نکلے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج 40 (1576)، 41 (1577)، صحیح مسلم/الحج 37 (1257)، سنن ابی داود/الحج 45 (1866)، (تحفة الأشراف: 8140)، سنن ابن ماجہ/الحج26 (2940)، مسند احمد (2/14، 19)، سنن الدارمی/المناسک 81 (1969) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: