احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

58: بَابُ: الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ شَرِّ مَا عُمِلَ وَذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى هِلاَلٍ
باب: اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان اور ہلال کے شاگردوں کے اختلاف کا ذکر۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 5525
اخبرنا يونس بن عبد الاعلى، عن ابن وهب، قال: اخبرني موسى بن شيبة، عن الاوزاعي، 27 عن عبدة بن ابي لبابة، ان ابن يساف حدثه، انه سال عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: ما كان اكثر ما يدعو به رسول الله صلى الله عليه وسلم قبل موته ؟ قالت: كان اكثر ما كان يدعو به:"اللهم إني اعوذ بك من شر ما عملت , ومن شر ما لم اعمل".
ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی موت سے پہلے کون سی دعا مانگا کرتے تھے؟ وہ بولیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگتے تھے «اللہم إني أعوذ بك من شر ما عملت ومن شر ما لم أعمل» اے اللہ! میں اپنے کیے ہوئے کاموں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور جو کام نہیں کیے ہیں (اور آیندہ کروں گا) ان کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 17679) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: چنانچہ عبدہ کی روایت میں «عن ہلال عن عائشہ» ہے جب کہ منصور اور حصین کی روایت میں «عن ہلال عن فروہ عن عائشہ» ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: