احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

89: بَابُ: مَا لاَ يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ
باب: محرم کس جانور کو نہیں مار سکتا؟
سنن نسائي حدیث نمبر: 2839
اخبرنا محمد بن منصور، قال: حدثنا سفيان، قال: حدثني ابن جريج، عن عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن ابي عمار، قال: سالت جابر بن عبد الله عن الضبع،"فامرني باكلها، قلت: اصيد هي ؟ قال: نعم، قلت: اسمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم ؟ قال: نعم".
ابن ابی عمار کہتے ہیں کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے بجو کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے اس کے کھانے کا حکم دیا، میں نے ان سے پوچھا: کیا وہ شکار ہے؟ کہا: ہاں، میں نے کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ کہا: ہاں (میں نے سنا ہے)۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الأطعمة32 (3801)، سنن الترمذی/الحج28 (851)، الأطعمة4 (1791)، سنن ابن ماجہ/الحج90 (3085)، الصید 15 (3236)، (تحفة الأشراف: 2381)، مسند احمد (3/297، 318، 321)، سنن الدارمی/المناسک 90 (8984، 1985)، ویأتی عند المؤلف في الصید 27 (برقم 4328) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: