احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

14: بَابُ: الْمَشْىِ أَمَامَ الْقِبْلَةِ خُطًى يَسِيرَةً
باب: قبلہ کے آگے چند قدم چلنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1207
اخبرنا إسحاق بن إبراهيم، قال: حدثنا حاتم بن وردان، قال: حدثنا برد بن سنان ابو العلاء، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها , قالت:"استفتحت الباب ورسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي تطوعا والباب على القبلة , فمشى عن يمينه او عن يساره ففتح الباب، ثم رجع إلى مصلاه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے دروازہ کھلوانا چاہا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نفل نماز پڑھ رہے تھے، دروازہ قبلہ کی طرف پڑ رہا تھا، آپ اپنے دائیں جانب یا بائیں جانب (چند قدم) چلے، اور آپ نے دروازہ کھولا، پھر آپ اپنی جگہ پر واپس لوٹ آئے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 169 (922)، سنن الترمذی/الصلاة 304 (الجمعة 68) (601)، (تحفة الأشراف: 16417)، مسند احمد 6/31، 183، 234) (حسن)

قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبیر علی زئی في انوار الصحیفة فی احادیث ضعیفة من السنن الاربعة:
إسناده ضعيف / (د 922) ، (ت 601)

Share this: