احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

40: بَابُ: ذِكْرِ الاِخْتِلاَفِ عَلَى الزُّهْرِيِّ فِي حَدِيثِ أَبِي أَيُّوبَ فِي الْوَتْرِ
باب: وتر کے سلسلے میں ابوایوب رضی اللہ عنہ کی حدیث میں زہری سے روایت کرنے والے راویوں کے اختلاف کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1711
اخبرنا عمرو بن عثمان، قال: حدثنا بقية، قال: حدثني ضبارة بن ابي السليل، قال: حدثني دويد بن نافع، قال: اخبرني ابن شهاب، قال: حدثني عطاء بن يزيد، عن ابي ايوب، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"الوتر حق، فمن شاء اوتر بسبع ومن شاء اوتر بخمس , ومن شاء اوتر بثلاث ومن شاء اوتر بواحدة".
دوید بن نافع نے زہری سے، اور زہری نے عطاء بن یزید سے اور عطاء بن یزید نے ابوایوب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وتر حق ہے، جو چاہے سات رکعت پڑھے، جو چاہے پانچ پڑھے، جو چاہے تین پڑھے، اور جو چاہے ایک پڑھے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابی داود/الصلاة 338 (1422)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 123 (1190)، (تحفة الأشراف: 3480)، مسند احمد 5/418، سنن الدارمی/الصلاة 210 (1623، 1624) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: