احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

23: بَابُ: زَكَاةِ الْحُبُوبِ
باب: غلوں کی زکاۃ کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 2487
اخبرنا محمد بن المثنى، قال: حدثنا عبد الرحمن، قال: حدثنا سفيان، عن إسماعيل بن امية، عن محمد بن يحيى بن حبان، عن يحيى بن عمارة، عن ابي سعيد الخدري، ان النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ليس في حب ولا تمر صدقة حتى تبلغ خمسة اوسق، ولا فيما دون خمس ذود، ولا فيما دون خمس اواق صدقة".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غلہ میں زکاۃ نہیں ہے اور نہ کھجور میں یہاں تک کہ یہ پانچ وسق ہو جائیں، اور نہ پانچ اونٹ سے کم میں زکاۃ ہے، اور نہ پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ ہے۔

تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: 2447 (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: