احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

51: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ ذِكْرِ الْهَلْكَى إِلاَّ بِخَيْرٍ
باب: مردوں کا تذکرہ بھلائی کے ساتھ کرنے کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1937
اخبرنا إبراهيم بن يعقوب، قال: حدثني احمد بن إسحاق، قال: حدثنا وهيب، قال: حدثنا منصور بن عبد الرحمن، عن امه، عن عائشة، قالت: ذكر عند النبي صلى الله عليه وسلم هالك بسوء، فقال:"لا تذكروا هلكاكم إلا بخير".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مرے ہوئے شخص کا ذکر برائی سے کیا گیا، تو آپ نے فرمایا: تم اپنے مردوں کا ذکر صرف بھلائی کے ساتھ کیا کرو۔

تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 17862) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: