احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

52: بَابُ: النَّهْىِ عَنْ سَبِّ الأَمْوَاتِ
باب: مردوں کو برا بھلا کہنا منع ہے۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1938
اخبرنا حميد بن مسعدة، عن بشر وهو ابن المفضل، عن شعبة، عن سليمان الاعمش، عن مجاهد، عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"لا تسبوا الاموات فإنهم قد افضوا إلى ما قدموا".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے مردوں کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ انہوں نے جو کچھ آگے بھیجا تھا، اس تک پہنچ چکے ہیں ۱؎۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجنائز 97 (1393)، والرقاق 42 (6516)، (تحفة الأشراف: 17576)، مسند احمد 6/180، سنن الدارمی/السیر 68 (2553) (صحیح)

وضاحت: ۱؎: یعنی انہیں اپنے اعمال کی جزا و سزا مل رہی ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: