احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

69: بَابُ: الْفَضْلِ فِي قِرَاءَةِ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ}
باب: «قل ھو اللہ أحد» پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 994
اخبرنا سليمان بن داود، عن ابن وهب، قال: حدثنا عمرو بن الحارث، عن سعيد بن ابي هلال، ان ابا الرجال محمد بن عبد الرحمن حدثه، عن امه عمرة، عن عائشة، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث رجلا على سرية فكان يقرا لاصحابه في صلاتهم فيختم ب قل هو الله احد فلما رجعوا ذكروا ذلك لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال:"سلوه لاي شيء فعل ذلك فسالوه"فقال: لانها صفة الرحمن عز وجل فانا احب ان اقرا بها قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"اخبروه ان الله عز وجل يحبه".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو لشکر کی ایک ٹکری کا امیر بنا کر بھیجا، وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھایا کرتا تھا، اور قرأت «‏قل هو اللہ أحد» پر ختم کرتا تھا، جب لوگ لوٹ کر واپس آئے، تو لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان سے پوچھو، وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ ان لوگوں نے ان سے پوچھا: انہوں نے کہا: یہ رحمن عزوجل کی صفت ہے، اس لیے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسے بتا دو کہ اللہ عزوجل بھی اسے پسند کرتا ہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/توحید 1 (7375)، صحیح مسلم/المسافرین 45 (813)، (تحفة الأشراف: 17914) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: