احادیث کے تمام کتب میں حدیث تلاش کیجئیے

92: بَابُ: نَوْعٌ آخَرُ مِنْ عَدَدِ التَّسْبِيحِ
باب: تسبیح کی ایک اور قسم کا بیان۔
سنن نسائي حدیث نمبر: 1350
اخبرنا محمد بن إسماعيل بن سمرة، عن اسباط، قال: حدثنا عمرو بن قيس، عن الحكم، عن عبد الرحمن بن ابي ليلى، عن كعب بن عجرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"معقبات لا يخيب قائلهن , يسبح الله في دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين , ويحمده ثلاثا وثلاثين , ويكبره اربعا وثلاثين".
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کچھ ایسے الفاظ ہیں جنہیں ہر نماز کے بعد کہا جاتا ہے ان کا کہنے والا ناکام و نامراد نہیں ہو سکتا، یعنی جو ہر نماز کے بعد تینتیس بار «سبحان اللہ» تینتیس بار «الحمد لله» اور چونتیس بار «اللہ أکبر» کہے۔

تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المساجد 26 (596)، سنن الترمذی/الدعوات 25 (3412)، (تحفة الأشراف: 11115)، والمؤلف فی عمل الیوم واللیلة 59 (155) (صحیح)

قال الشيخ الألباني: صحيح

Share this: